تلنگانہ میں ملک کے سب سے بڑے ٹکسٹائل پارک کا قیام

   

حیدرآباد۔27۔جون (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں کاکتیہ ٹکسٹائل پارک قائم کیاجارہا ہے ۔ کاکتیہ میگا ٹکسٹائل پارک ملک کا سب سے بڑا ٹیکسٹائل پارک ہوگا۔ وزیر کے ٹی آر نے اس بات کاانکشاف کیا اور ٹوئیٹر پر اس خصوص میں زیرتعمیر پارک کی تصاویر کو پوسٹ کیا جو 1350 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی آئندہ چند ماہ میں کائیٹکس کے یونٹس کاافتتاح کریں گے ۔