تلنگانہ میں موسم تبدیلی کا عمل شروع!

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں موسم کی تبدیلی کا عمل ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شروع ہوگیا ہے کیونکہ ا س تلگو ریاست میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں کمی برقرار ہے ۔گذشتہ چند دن پہلے ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب تلنگانہ کے دارالحکومت کے علاوہ ریاست کے بعض مقامات پر بارش ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں کمی ہوگئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیاہے ۔دن میں درجہ حرارت 34تا38ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیا جارہا ہے ۔