حیدرآباد 8نومبر(یواین آئی)تلنگانہ میں سرما کے موسم نے دستک دینی شروع کردی ہے کیونکہ ریاست کے کئی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ دو دنوں سے اضلاع میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے اور رات میں سرد ہواؤں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ عادل آباد کے بیلا اور رنگا ریڈی کے شاہ آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 14.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ دیگر مقامات پر درجہ حرارت اس طرح رہا: ظہیرآباد (سنگاریڈی) 14.8 ڈگری، شنکر پلی 14.9 ڈگری، معین آباد 15 ڈگری، بھیم پور (عادل آباد) 15 ڈگری، جنارم (سنگاریڈی) 15.1 ڈگری۔ سردی کی لہر کا اثر کئی اضلاع میں محسوس کیا جا رہا ہے ۔شہر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی: راجندر نگر اور ایچ سی یو 15.3 ڈگری، بی ایچ ای ایل 15.5 ڈگری، ملکاجگری اور قطب اللہ پور 15.7 ڈگری، گچی باولی 15.9 ڈگری، ماریڈ پلی 16 ڈگری، آر سی پورم 16.1 ڈگری، بیگم پیٹ 16.4 ڈگری، نریڈمیٹ اور الوال 17.1 ڈگری، کاروان 17.5 ڈگری۔