تلنگانہ میں مکمل نشہ بندی کے نفاذ اور ہیلمٹ کو اختیاری بنانے کا مطالبہ

   

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پریس نوٹ) محمد امان اللہ خان، کنوینر، تلنگانہ ٹو وہیلر رائیڈرس اسوسی ایشن نے اس پارلیمانی انتخابات میں ’’نشہ بندی نہیں تو ووٹ نہیں‘‘ کا نعرہ دیا ہے اور کہا کہ حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کو جیل بھیجنے سے اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنے سے اس مسئلہ کا حل نہیں ہوگا۔ ٹی آر ایس حکومت کے پاس اب مکمل نشہ بندی نافذ کرنے کے سواء کوئی راستہ نہیں ہے۔