حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریاست میں مختلف میونسپل کمشنرس کے تبادلے عمل میں لائے گئے ۔ اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے جی او آر ٹی 557 جاری کیا۔ شریمتی سوروپا رانی میونسپل کمشنر منچریال کا تبادلہ کرکے میونسپل کمشنر جگتیال مقرر کیا گیا۔ بالا کرشنا میونسپل کمشنر نرمل میونسپلٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر منچریال میونسپلٹی مقرر کیا گیا۔ نریندر ریڈی سیکشن آفیسر جو میونسپل کمشنر محبوب آباد کے عہدہ پر فائز تھے ان کا تبادلہ کرتے ہوئے دفتر بلدی نظم و نسق رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ شریمتی پرسنا رانی میونسپل کمشنر گریڈ II جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا میونسپل کمشنر محبوب آباد مقرر کیا گیا۔ آر بچیا میونسپل کمشنر وقارآباد کو تبادلہ کے بعد دفتر بلدی نظم و نسق رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ شرت چندرا میونسپل کمشنر گریڈ III جو رخصت پر تھے انہیں میونسپل کمشنر وقارآباد میونسپلٹی مقرر کیا گیا۔