حیدرآباد۔2 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 189 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ دو اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 137 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں 3680 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 36883 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1682 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ تلنگانہ میں ریکوری کی شرح 98.86 فیصد درج کی گئی۔ کورونا کے متاثرین 676376 ہوچکے ہیں جبکہ اموات 3995 تک پہنچ گئیں۔گریٹر حیدرآباد میں 77 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ کتہ گوڑم 10 ، جگتیال 7 ، کریم نگر 10 ، رنگا ریڈی 12 ، سنگا ریڈی 8 اور ورنگل اربن میں 10 کیسس منظر عام پر آئے۔ 5 اضلاع بھوپال پلی ، گدوال ، آصف آباد ، محبوب نگر اور نظام آباد میں ایک بھی کیس منظر عام پر نہیں آیا جبکہ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 5 سے کم درج کی گئی۔ ر