تلنگانہ میں ’ نان ۔ ویج تھالی ‘ بہت مہنگی ہے

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : نان ۔ ویج تھالی تلنگانہ میں سب سے مہنگی ہے ۔ اکنامک سروے کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی جس میں ویج اور نان ویج پلیٹ میلس کی اوسط قیمتوں کی فہرست بنائی گئی ہے ۔ تلنگانہ کے علاوہ جموں و کشمیر ، بہار اور آسام میں تھالی بہت مہنگی ہے ۔ تلنگانہ میں پانچ افراد کے ایک خاندان کے لیے دو نان ویج تھالیوں کے لیے ایک ورکر کی اجرت سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جہاں نان ویج تھالی کی قیمت 40.2 روپئے اور اس سے زیادہ ہے ۔ چار ریجنس ، شمال ، جنوب ، مشرق اور مغرب میں یہ دیکھا گیا کہ ویجٹیرین تھالی کی قیمتوں میں 2015-16 سے کافی کمی ہوئی جب کہ 2019 میں قیمت میں اضافہ ہوا ۔۔