حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : وزیر آئی ٹی اور صنعتیں کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ریاست میں ملک کے پہلے نیشنل ڈیزائن سنٹر کے قیام کے لیے کام کررہی ہے ۔ مرکز کے تعاون سے یہ سنٹر قائم کیا جائے گا ۔ ریاست میں صنعتیں اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ کام کیا جارہا ہے ۔ ہندوستان میں ڈیزائن ایجوکیشن کے معیار کو فروغ دینے کے لیے یہ کام کیا جارہا ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ ہندوستان کو عالمی سطح پر مضبوط موقف عطا کرنے کے لیے انڈین ڈیزائن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ ۔