حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( پی ٹی آئی): وال مارٹ کی جانب سے تلنگانہ میں اس کے تیسرے کیش اینڈ کیاری اسٹور ’بیسٹ پرائس ماڈرن ہول سیل اسٹور ‘ کا نظام آباد میں آغاز کیا گیا ۔ کمپنی کے صحافتی ریلیز میں آج یہ بات بتائی گئی ۔ کریش آئر ، پریسیڈنٹ اینڈ سی ای او ، وال مارٹ انڈیا نے اس اسٹور کا افتتاح کیا جو ہندوستان میں اس کمپنی کا 26 واں اسٹور ہے اور یہ کمپنی اس سال تلنگانہ میں اس کا چوتھا اسٹور ورنگل میں کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ریلیز میں کہا گیا کہ 50 ہزار مربع فیٹ پر پھیلا ہوا یہ اسٹور مقامی اور ریاست کی معیشت میں بہتری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرے گا اور ایک اندازہ کے مطابق 2 ہزار راست اور بالواسطہ جابس فراہم کرے گا ۔۔
