تلنگانہ میں ٹیکہ اندازی جاری

   


حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا ٹیکہ دینے کا عمل جاری ہے ۔ اتوار کو تعطیل کے بعد آج پیر سے ٹیکہ اندازی کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ۔ آج جملہ 184 نئے مراکز پر یہ ٹیکے دئے گئے ہیں۔ ان نئے مراکز کے بعد ریاست میں ٹیکہ اندازی کے مراکز کی تعداد بڑھ کر 324 ہوگئی ہے ۔ حیدرآباد میں سب سے زیادہ 42 ٹیکہ اندازی مراکز ہیں جہاں عوام کو کورونا کے ٹیکے دئے جا رہے ہیں۔