حیدرآباد ۔28۔ جون (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ میں ایک اور کمپنی کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ کے ٹی آر کے مطابق کے سی ایل گلوبل نامی کمپنی جو الیکٹرانکس اشیاء کی تیاری میں دنیا بھر میں اپنی شناخت کرتی ہے، تلنگانہ میں 225 کروڑ کی سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کئے جائیں گے جن میں واشنگ مشین ، ریفریجریٹرس شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں واشنگ مشین تیار کئے جائیں گے جبکہ توسیعی منصوبہ کے تحت ریفریجریٹرس کی تیاری عمل میں آئے گی۔ سرمایہ کاری کے نتیجہ میں 500 مقامی نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔ کے ٹی راما راؤ نے کمپنی کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی۔ ٹی سی ایل گلوبل کمپنی نے ایک اور کمپنی ریسوجیٹ کے ذریعہ مشترکہ وینچر کے طورپر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ر