حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں پلاسٹک صنعتوں کی اسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں پلاسٹک پر پابندی سے روزگار متاثر ہوگا ۔ 15 کروڑ کی اس صنعت کو 10 تا 15 فیصد کا خسارہ ہوگا ۔ حکومت تلنگانہ ریاست میں ایک مرتبہ استعمال کرنے والے پلاسٹک بیاگوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہی ہے ۔ اس پر ریاست کے پلاسٹک تیار کنندگان نے دعویٰ کیا ہے کہ پلاسٹک پر مکمل پابندی سے کئی مینوفیکچرنگ یونٹس پریشان ہوں گے اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا ۔ ریاست میں پلاسٹک پروسیسنگ صنعت کی 7000 یونٹس ہیں اور سالانہ 15 کروڑ کا ٹرن اوور ہوتاہے لیکن اب پابندی سے یہ صنعت متاثر ہوگی ۔۔