تلنگانہ میں پنچایت انتخابات،ایپ کی شروعات

   

حیدرآباد 14 جنوری ( یو این آئی) ریاستی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں پنچایت انتخابات کیلئے ووٹر سلپ حاصل کرنے کیلئے Te-pollنامی ایک ایپ شروع کیا ہے ۔ریاست کے چیف الیکشن کمیشن سکریٹری الوک کمار نے بتایاکہ سنٹر فار گڈ گورننس نے یہ ایپ تیار کیا ہے جس کامقصد ووٹرسپلس تک آسانی کے ساتھ رسائی ہے ۔playstoreسے یہ ایپ Te-poll ڈاون لوڈ کیاجاسکتا ہے اور اپنے ضلع کے آپشن جاکر کارڈ نمبر دیتے ہوئے ووٹر سلپ حاصل کی جاسکتی ہیں۔