حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پودوں کو اکھاڑ پھینکنے والوں کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ اوگم پلی موضع میں اس ماہ کی 19 تاریخ کو سرسبزی وشادابی کے ہریتا ہرم پروگرام کے تحت دو ہزارپودے لگائے گئے ۔ اس دوران بعض کسانوں نے 1500 پودے یہ کہتے ہوئے اکھاڑدئیے کہ پودے ان کی کھیتوں میں لگائے گئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملہ میں 7 افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔
