تلنگانہ میں پھرایک بار بارش کا امکان

   

حیدرآباد، 23 اگست (یو این آئی) تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارش میں کمی آنے لگی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ماہ کی 24 اگست کو خلیج بنگال میں کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے بعد ایک بار پھر بارش میں شدت آسکتی ہے ۔محکمہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز مانسون مشرقی اور جنوب مشرقی خلیج بنگال تک پھیلا ہوا تھا جس کے اثر سے ریاست کے بعض اضلاع میں ہلکی تا درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ان میں ملگ، پداپلی، کاماریڈی، جے شنکر-بھُوپال پلی، عادل آباد، ونپرتی اور سنگاریڈی شامل ہیں۔عہدیداروں کے مطابق اس ماہ اب تک ریاست میں اوسط کے مقابلے 19 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔