حیدرآباد : تلنگانہ میں گزشتہ چند ہفتوں سے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا لیکن اب اُس کی نئی قیمت 100 روپئے فی کیلو گرام ہوگئی ہے۔ اکٹوبر کے پہلے ہفتے سے پیاز کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا گیا۔ رعیتوں بازاروں میں 80 تا 90 روپئے فی کیلو گرام پیاز فروخت کی جارہی ہے۔ مہاراشٹرا اور کرناٹک سے پیاز کی سربراہی متاثر ہوئی ہے۔ شدید بارش کے باعث پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا۔ محبوب گنج ملک پیٹ کے تاجرین نے کہاکہ کرنول، محبوب نگر اور کرناٹک میں پیاز کی پیداوار کو بارش کی وجہ سے نقصان پہونچنے کے بعد اس کی سربراہی متاثر ہوئی۔