حیدرآباد۔ 30 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل ڈیلٹا کے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اس وائرس کے جملہ 70 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں دو کیس تلنگانہ کے ہیں۔ جینوم سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ لوک سبھا میں پرسونل ‘ عوامی شکایات و پنشن کے وزیر جتیندر سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ تلگودیشم کے رکن جی جئے دیو اور دوسروں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا کہ SARS-CoV2 سے متعلق جملہ 58,240 معائنے کروائے گئے ہیں جن میں جملہ 46,124 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔ ان میں جملہ 17,269 ڈیلٹا کیس ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جینوم سیکونسنگ جملہ 13 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں کی گئی ہے ۔ جواب میں بتایا گیا ہے کہ جو معائنے کئے گئے ہیں ان میں 4,127 الفا Variant کے اور 217 بیٹا کے ہیں اور ایک گاما Variant ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 23 جولائی کو ڈیلٹا کے ملک بھر میں جملہ 70 کیس تھے جن میں دو کا تعلق تلنگانہ سے ہے ۔ اس کے علاوہ مہاراشٹرا میں 23 کیس ‘ مدھیہ پردیش میں 11 ‘ ٹاملناڈو میں 10 ‘ چندی گڑھ میں 4 ‘ کرناٹک میں تین ‘ تلنگانہ ‘ آندھرا پردیش ‘ پنجاب ‘ گجرات اور یوپی میں دو دو کیس ہیں۔