حیدرآباد31 اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف مقامات پر ڈینگو بخار کی وجہ سے کئی اموات پیش آئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کھمم کے کامے پلی منڈل (موضع رے پلے واڈا) میںتیجاوت وینکیا (55) سال ، بھدرا چلم میں (30) سالہ پی راجو ، ضلع منچریال کے کاسی پیٹ منڈل کے (65) سالہ جے ملیا ، ضلع من چریاشل کے بھیمارم منڈل کے کوٹہ پلی موضع میں 19 سالہ خاتون اے راجہ شری ، گزشتہ چند دنوں کے دوران شدید بخار میں مبتلا رہنے پر دواخانوں میں علاج کروایا گیا لیکن بالآخر یہ لوگ ڈینگو بخار کے باعث فوت ہوگئے ۔ علاوہ ازیں میدک میں دسویں جماعت کی طالبہ کاویہ کی ڈینگو سے موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلعی دواخانوں طبی سہولتیں نہ ہونے سے متاثر افراد خانگی ہاسپٹل میں علاج کی کوشش کر رہے ہیں لیکن خانگی دواخانوں میں ڈینگو سے متاثرہ مریضوں کی صورتحال تشویشناک ہورہی ہے ۔ پرائیویٹ دواخانے مریضوں کو تشویشناک حالت میں شہر منتقل کررہے ہیں جس سے متاثرہ افراد دوران علاج فوت ہورہے ہیں۔