تلنگانہ میں ڈینگو کیسوں میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں اس سال ڈینگو کیسوں میں اضافہ ہوا ۔ گذشتہ سال کے بہ نسبت تین گنا ڈینگو کیس درج ہوئے ۔ نومبر اوآخر تک ریاست میں 6284 ڈینگو کے کیس درج ہوئے ۔ مرکزی محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی رپورٹ کے مطابق ڈینگو کیسوںکے معاملہ میں تلنگانہ کا 10 واں مقام ہے ۔ سب سے زیادہ یو پی میں 27,506 کیس درج ہوئے اور سب سے کم تین کیس ارونا چل میں درج ہوئے ۔ لداخ اور لکشادیپ میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ سال ملک بھر میں 44,585 کیس درج ہوئے اور 66 اموات ہوئی ۔ جاریہ سال 1.64 لاکھ کیس درج ہوئے اور 146 اموات ہوئیں ۔ ن