حیدرآباد 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اس سال ڈینگو کیسیس میں کمی ہوئی ہے جس میں 7,894 کیسیس کی اطلاع ہے اور 30 نومبر تک ایک موت ریکارڈ کی گئی جبکہ 2022 ء میں 8,972 کیسیس ریکارڈ کئے گئے تھے اور کوئی موت نہیں ہوئی تھی۔ مرکزی مملکتی وزیر صحت و بہبودی خاندان ایس پی سنگھ باگھیل نے 8 ڈسمبر کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران یہ بات کہی۔