حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی سے اوسط بارش یا پھر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق ہے اور کاماریڈی ‘ جنگاوں ‘ سنگاریڈی ‘ میدک ‘ کمارم بھیم ‘ جوگولامبا گدوال ‘ جگتیال ‘ نرمل اور کتہ گوڑم اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوئی جبکہ کئی مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی ۔