حیدرآباد15جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ فیسٹیول کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر رات میں پتنگیں اڑائی گئی۔ خاص بات یہ رہی ہے کہ دھاگے کے بجائے ریموٹ کا استعمال کرتے ہوئے یہ پتنگیں اڑائی گئی۔ سنگاپور کے پتنگ بازوں کی ٹیم نے رات میں یہ انوکھا نظارہ پیش کیا۔ اس پتنگ فیسٹیول میں کئی طرح کے ڈیزائن والی پتنگیں رکھی گئی ہیں۔ الگ الگ قسم کے سائز اور رنگوں والی پتنگیں تمام کو راغب کررہی ہیں۔ اس موقع پر پتنگ اڑانے کی مہارت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔ چپکلی، ڈراگن اور دوسرے نمونوں کی پتنگیں دلچسپی کا سبب رہیں۔ ہر سال کائٹ فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں پتنگ باز حصہ لیتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔