راست و بالواسطہ طور پر 40 ہزار افراد کو روزگار۔ معاہدے پر دستخط ۔ کے ٹی آر کا خیرمقدم
حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) کیرالہ سے تعلق رکھنے والی کپڑوں کی مشہور کمپنی کائیٹکس گروپ اور حکومت تلنگانہ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔ کمپنی نے ریاست میں 2400 کرور روپئے کی سرمایہ کاری کررہی ہے جس سے 22 ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ کائیٹکس کمپنی نے ورنگل کے کاکتیہ ٹیکسٹائیل پارک اور ضلع رنگاریڈی کے چندن ویلی سیتارام پور میں پلانٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزراء کے ٹی آر، سبیتااندرا ریڈی، ای دیاکر راؤ، پرنسپل سکریٹری محکمہ صنعت جیش رنجن، کائیٹکس گروپ کے منیجنگ ڈائرکٹر سابو ایم جیکب کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ اس موقع پر ریاستی وزیرصنعت کے ٹی آر نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے سے اتفاق کرنے والے کائیٹکس گروپ سے اظہارتشکر کیا اور کہا کہ کائیٹکس گروپ نے ریاست میں 2400 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے 22 ہزار افراد کو راست اور 18 ہزار افراد کو بالواسطہ طور پر روزگار حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کائیٹکس صنعت میں 85 تا 90 فیصد روزگار خواتین کو حاصل ہونے کا دعویٰ کیا۔ لاکھوں ایکر اراضی پر ہونے والی کپاس کی کاشت کو کائیٹکس گروپ خریدی گئی۔ سی ایس آر کے تحت 6 کرور روپئے مالیت پی پی ای کٹس کائیٹکس کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے۔ آئندہ نومبر سے کائیٹکس گروپ اپنی پیداوار کا آغاز کرے گی۔ کے ٹی آر نے کہاکہ اس گروپ کو دوسری ریاستوں کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا تاہم تلنگانہ حکومت نے خصوصی طیارے کا انتظام کرتے ہوئے انہیں مدعو کیا اور ریاست میں سرمایہ کاری کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا۔ کائیٹکس گروپ کے ایم ڈی سابو ایم جیکب نے کہا کہ کے ٹی آر کی خصوصی دلچسپی سے ہم تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق کرچکے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کیلئے بہترین ماحول ہے اور حکومت کی پالیسیاں بھی متاثرکن ہیں۔ N