کے ٹی آر کا 4 اکٹوبر کو نرمل دورہ ، زبردست تیاریاں ، اندرا کرن ریڈی کا بیان
نرمل یکم / اکٹوبر ( جلیل ازہر) ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے نمائندہ سیاست جلیل ازہر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس ماہ کی چار اکٹوبر کو ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر کا ایک روزہ مصروف ترین دورہ اور نرمل میں ٹی آر ایس اسٹیڈیم میں جلسہ عام منعقد ہونے جارہا ہے ۔ جبکہ ان کی آمد پر تیاریاں بہت زور و شور سے جاری ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ نرمل حلقہ اسمبلی کے مختلف مقامات پر 1157 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد مسٹر کے ٹی آر رکھیں گے ۔ کالیشورم پراجکٹ کے حصہ کے طور پر 714 کروڑ روپئے کی لاگت سے شروع کی گئی شری لکشمی نرسمہا سوامی اسکیم پیکیج 27 شروع کی جائے گی ۔ یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈئ کی خصوصی دلچسپی کے باعث نرمل میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ کے ٹی آر وزیر جنگلات سنگ بنیاد تقاریب کے بعد 4 تاریخ کو 12 بجے این ٹی آر منی اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ یہاں یہ بتانا جے محل نہ ہوگا کہ دیہی علاقوںکی ترقی کے ساتھ ساتھ بلدیہ نرمل میں بھی ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ہفتہ قبل ہی پچاس کروڑ روپئے ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی نے منظور کروائے ۔ جاریہ ہفتہ بلدیہ نرمل میں بھی سڑکوں موریوں کا کام شروع ہوگا ۔ ریاستی وزیر موصوف نے بتایا کہ ٹی آر ایس کی حکمرانی میں ریاست تلنگانہ میں تاریخ ساز ترقیاتی کام ا نجام دیتے گئے جس کی وجہ ریاست کے تمام طبقات میں کے چندرا شیکھر راؤ وزیر اعلی کی تیسری مرتبہ بھی کارکردگی کی بنیاد پر شاندار کامیابی یقینی ہے ۔ واضح رہے کہ حلقہ اسمبلی نرمل کے عوام میں بھی اے اندرا کرن ریڈی کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔