تلنگانہ میں کانگریس اور بی جے پی کا خفیہ اتحاد :داسوجو شراون

   

Ferty9 Clinic

منظم سازش کے تحت بی آر ایس کو نقصان پہونچانے کیلئے جھوٹی مہم چلانے کا الزام

حیدرآباد ۔ 7 جنوری ۔ ( سیاست نیوز)بی آر ایس کے ایم ایل سی داسوجو شراون نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے نظریات علحدہ ہونے کے باوجود دونوں جماعتوں نے ریاست تلنگانہ میں بی آر ایس کو سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کیلئے ایک دوسرے سے خفیہ اتحاد کرلیا ہے۔ تلنگانہ بھون میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داسوجو شراون نے کہا کہ دونوں قومی جماعتیں ایک منظم سازش کے تحت بی آر ایس کے خلاف جھوٹی مہم چلارہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹرا حکومت کے مشیر وی سری رام تلنگانہ کے سپوت ہیں۔ تلنگانہ کیلئے انھوں نے کیا کیا ہے؟ ۔ ریونت ریڈی اور کانگریس کو فائدہ پہنچانے کیلئے وہ آبی مفادات کے معاملے میں بی آر ایس اور سابق چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف گمراہ کن مہم چلارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے بی جے پی قائدین کانگریس حکومت سے خفیہ سازباز کرتے ہوئے کام کررہے ہیں ۔ وی سرام رام کو کمانڈ کنٹرول روم میں بالخصوص اُتم کمار ریڈی کے چیمبر میں کیا کام ہوسکتا ہے ؟۔ داسوجو شراون نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ، ریاستی وزیر آبپاشی این اُتم کمار ریڈی اور شری رام تینوں ملکر کے سی آر کے خلاف سازش کررہے ہیں ۔ متحدہ آندھراپردیش میں کس کے مفادات کی تکمیل کیلئے تلنگانہ کو 299 ٹی ایم سی پانی مختص کیا گیا تھا ؟سری رام اس کی وضاحت کریں۔ انھوں نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے دورِ حکومت میں ہی یہ معاہدہ کیا گیاتھا ۔ چندرابابو نائیڈو کے دباؤ سے برجیش کمار ٹریبونل کا فیصلہ نہ آنے کا دعویٰ کیا گیا۔ چھوٹے بھائی ریونت ریڈی اور بڑے بھائی مودی کی ملی بھگت سے تلنگانہ کو نقصان ہونے کا انہوں نے الزام عائد کیا۔ 2