تلنگانہ میں کانگریس کیلئے اقلیتوں کی رکنیت سازی کی ضرورت

   

شیخ عبداللہ سہیل کا دورہ اضلاع، قائدین سے ملاقات
حیدرآباد۔/30 جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس کی ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم کے تحت پی سی سی میناریٹیز ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین شیخ عبداللہ سہیل نے جنگاؤں ضلع کا دورہ کیا اور مقامی اقلیتی قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے رکنیت سازی مہم کا جائزہ لیا۔ مقامی اقلیتی قائدین کی جانب سے شیخ عبداللہ سہیل کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی اقلیتی قائدین کو مشورہ دیا کہ اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں کانگریس کی رکنیت سازی میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کے سی آر حکومت نے اقلیتوں کے ساتھ جو دھوکہ کیا ہے اس سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اقلیتی قائدین سے کہا کہ وہ ہر پولنگ بوتھ کیلئے اقلیتی رکنیت سازی میں اضافہ کی مساعی کریں۔ شیخ عبداللہ سہیل تلنگانہ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے رکنیت سازی میں اضافہ کی مہم پر ہیں۔ر