حیدرآباد ۔20۔ جولائی (سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ کے لئے پردیش الیکشن کمیٹی کا تقرر کیا ہے جو مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اہم رول ادا کرے گی۔ صدرکانگریس ملکارجن کھرگے نے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی صدارت میں پردیش الیکشن کمیٹی کو منظوری دی ہے جس میں 26 ارکان شامل کئے گئے جبکہ 3 افراد کو بااعتبار عہدہ رکن قرار دیا گیا ۔ کمیٹی کے ارکان میں بھٹی وکرمارکا ، ٹی جیون ریڈی ، بی مہیش کمار گوڑ ، جگا ریڈی ، گیتا ریڈی ، محمد اظہرالدین ، محمد علی شبیر ، انجن کمار یادو ، کے جانا ریڈی ، وی ہنمنت راؤ ، پونالہ لکشمیا ، اتم کمار ریڈی ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ، دامودر راج نرسمہا ، مدھو یاشکی گوڑ ، سریدھر بابو ، ومشی چند ریڈی ، سمپت کمار ، رینوکا چودھری ، بلرام نائک ، پی ویریا ، بی سیتکا ، پی سرینواس ریڈی ، پریم ساگر راؤ اور سنیتا راؤ شامل ہیں۔ یوتھ کانگریس ، این ایس یو آئی اور سیوا دل کے ریاستی صدور کو بااعتبار عہدہ رکن مقرر کیا گیا ۔ر