تلنگانہ میں کانگریس کی ڈیجیٹل رکنیت سازی

   

مہم میں 30 جنوری تک توسیع‘ 20 لاکھ رکنیت مکمل کرلی گئی
حیدرآباد۔27۔ جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کی ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم کی آخری تاریخ میں 30 جنوری تک توسیع کی گئی ۔ ریاست میں ابھی تک 20 لاکھ رکنیت سازی مکمل کرلی گئی ۔ پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے بتایا کہ مقررہ مدت کے دوران 30 لاکھ رکنیت سازی کا نشانہ بآسانی مکمل کرلیا جائے گا ۔ 9 ڈسمبر کو سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر رکنیت سازی مہم کا تلنگانہ میں آغاز ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ نشانہ کے مطابق 66 فیصد رکنیت سازی مکمل ہوچکی ۔ محبوب نگر ، نلگنڈہ اور پدا پلی پارلیمانی حلقوں میں سب سے زیادہ رکنیت سازی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 30 جنوری تک رکنیت سازی مہم میں توسیع کی گئی ہے، کارکنوں کو مہم میں تیزی پیدا کرنی چاہئے ۔ 30 جنوری کو ریونت ریڈی ضلع ، پارلیمنٹ اور اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر رکنیت سازی مہم کے انچارجس وغیرہ سے اجلاس منعقد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی نشانہ کی تکمیل میں ناکام ضلع عہدیداروں کی تبدیلی پر غور یا جاسکتا ہے۔ ر