عوامی مسائل پر مباحث کے بعد ڈیکلریشن کی اجرائی، اسمبلی انتخابات کی تیاریاں: بھٹی وکرامارکا
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کو اسمبلی انتخابات کیلئے تیار کرنے ہائی کمان کی ہدایت پر یکم اور 2 جون کو ریاستی سطح کا چنتن شیور منعقد کیا جارہا ہے۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا نے مہیشور ریڈی اور مہیش کمار گوڑ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ راجستھان میں اے آئی سی سی چنتن شیور کے فیصلے کے مطابق ریاستی چنتن شیور منعقد ہورہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ 2023 ء اسمبلی انتخابات کے علاوہ تلنگانہ میں سماجی ترقی اہم موضوعات ہونگے۔ تلنگانہ کے اہم قائدین شرکت کریں گے اور رائے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے روڈ میاپ کی تیاری میں کیمپ سے مدد ملے گی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 6 مختلف گروپس تشکیل دیئے تاکہ قومی سطح پر پارٹی کو مستحکم کیا جاسکے۔ پردیش کانگریس نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کے مشن کے ساتھ قائدین اور کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاشی صورتحال کے علاوہ تنظیمی اُمور، سماجی انصاف، بیروزگاری، نوجوانوں کے مسائل اور دیگر اُمور پر مختلف گروپس تشکیل دیئے جائیں گے۔ سینئر قائدین کو کنوینر مقرر کیا جارہا ہے۔ شیور میں قائدین کی رائے سے ہائی کمان کو واقف کرایا جائیگا۔ پہلے دن معاشی صورتحال اور عوامی مسائل پر غور ہوگا۔ کسانوں کے مسائل اور دھان کی خریدی میں تاخیر کا جائزہ لیا جائیگا۔ دوسرے دن تلنگانہ ڈیکلریشن جاری کیا جائیگا۔ کے سی وینو گوپال، مانکیم ٹائیگور و دیگر شرکت کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیر ملا ریڈی پر حملہ کا واقعہ عوامی ناراضگی کا ثبوت ہے۔ ر