نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے پر وزیراعلی کے چندر شیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔ اس عمارت کا نام ”پرجا پالنا بھون“ (عوامی حکمرانی کے بھون) کردیا جائے گا۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم راہل گاندھی نے اس خصوص میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی کامیابی عوامی تلنگانہ کے سنہرے دور کا آغاز ہوگا۔