تلنگانہ میں کانگریس کے سیاسی نظریات کو مضبوط کرنے کی ضرورت

   

Ferty9 Clinic

پارٹی میں سنگھی دراندازی کے منفی اثرات ‘ مسلمانوں کے تعلق سے چیف منسٹرکے حالیہ بیان پرانڈین امریکن فورم کا رد عمل
ورنگل8؍نومبر ( سیاست ڈسٹرک نیوز) ڈاکٹر محمد جمیل صدر انڈین امریکن فورم نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ہم ہندوستان کے مسلمانوں کے بارے میں کانگریس کے تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، تلنگانہ میں کانگریس پارٹی بدقسمتی سے غیر نظریاتی لوگ چلاتے ہیں اور اسے سنگھی کانگریس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔انڈین امریکن فورم جو تمام پارٹیوں کے سیکولر لوگوں پر مشتمل ہے وجود میں آیا اس کا مقصد خود دعویٰ کرنے والی سیکولر پارٹیوں میں ان سنگھی نظریہ کو اجاگر کرنا ہے – ہم کانگریس گروپ نہیں ہیں لیکن کانگریس پارٹی کے کارکنان کی اکثریت ہے جو اس بات سے مطمئن نہیں ہیں کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ کانگریس میں ریونت ریڈی جیسے غیر نظریاتی لوگوں کو بھرتی کرنے کی قیادت کر رہی ہے ۔ایک طرف راہول گاندھی پورے ملک میں گھوم رہے ہیں اور یہ بات کر رہے ہیں کہ کانگریس نظریاتی طور پر کتنی مختلف ہے اور دوسری طرف اپنی پارٹی کے ABVP کے پس منظر رکھنے والے سی ایم کانگریس اور بی جے پی کے درمیان بہت فرق تھا اس کو برباد کر رہے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ ملک بھر میں کانگریس کے بنیادی کارکنان اور خاص طور پر تلنگانہ کے ان لوگوں کو چاہے کے سیکولر ذہن رکھنے والون کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان لوگوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرین جو اپنی سنگھی ذہنیت کے زور پر کانگریس کو برباد کر رہے ہیں۔ہم نے بار بار کانگریس اور دیگر نام نہاد سیکولر پارٹیوں میں سنگھی دراندازی کو اجاگر کیا ہے اور ہم ان ذہنیت کو اجاگر اور سامنے لاتے رہیں گے جو کانگریس پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔کانگریس پارٹی کو اس بات کا احساس کرنا پڑے گا کہ ہندوستان کے ایک حصے سے اس سماج میں غلطیاں ہوئی ہیں۔میڈیا کا دور دوسری ریاستوں میں لوگوں تک نہیں پہنچ سکتا خاص طور پر جب کہ اب بہار انتخابات ہونے جا رہا ہے، دہلی کے انتخابات سے پہلے ہم نے اس بات پر روشنی ڈالی تھی کہ تلنگانہ کے لوگوں کو ضمانتوں اور وعدوں پر عمل نہ کرنا مہنگا پڑے گا اور ایسا ہی ہوا، اسی طرح کانگریس کے چیف منسٹر کے مسلمانوں کے بارے میں بیان کانگریس پر منفی اثرات مرتب کرے گا اور پورے ملک کے مسلم ووٹروں پر اس بیان کا اثر پڑے گا۔ہم ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ تلنگانہ پر ایک نظر ڈالیں اور اس انتہائی نااہل وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی روش کو درست کریں اور جنگی بنیادوں پر نظریاتی کانگریسی کارکنوں کو بھرتی کریں اور ایک مضبوط کانگریس پارٹی کی مثال پیش کریں جو سیاست میں نظریات اور اخلاقیات اور اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔