تلنگانہ میں کریم نگر ریلوے گڈس دوسرے مقام پر

   

ساؤتھ سنٹرل ریلوے جنرل مینجر گجانند مالیا کا انکشاف

کریم نگر ۔ 30 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریلوے گڈس کی روانگی کے ذریعہ حاصل شدہ آمدنی کریم نگر ریلوے اسٹیشن کو تلنگانہ میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اس بات سے جنوبی سنٹرل ریلوے جنرل مینجر گجانند مالیا نے واقف کروایا ۔ کریم نگر ریلوے اسٹیشن کا مشاہدہ اور پلیٹ فارم اور برج وغیرہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں صنعت نگر اسٹیشن کی آمدنی پہلے مقام پر کریم نگر ریلوے دوسرے مقام پر ہے ، کریم نگر ریلوے اسٹیشن میں سبھی سہولتوں کی فراہمی کی جانے میں ترقی کیلئے اولین ترجیح دی جائے گی ۔ کریم نگر ریلوے اسٹیشن میں ریلوے کی آمد و رفت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایک ہی پلیٹ فارم کی وجہ سے مشکل پیش آرہی ہے اس لئے دوسرے پلیٹ فارم کے بشمول ایک اور زائد گڈس لائین بھی ڈالی جائے گی ۔ ریلوے اوور برج کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کی شروعات ہوگی ۔ بعد ازاں فنلائزرس اسوسی ایشن کے وفد کے قائدین وغیرہ سے جی ایم نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل پر مبنی ایک تحریری یادداشت حوالے کی ۔ جی ایم نے اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کی جلد از جلد یکسوئی کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ریلوے ڈی آر ایم بابٹیاس ، ڈی ایم شوا پرساد اسٹیشن مینجر پرساد وغیرہ شریک تھے۔