تلنگانہ میں کسانوں کی مشکلات پر مستقل جدوجہد کی جائے :چندرابابو

   

حیدرآباد30اپریل (یواین آئی) تلگودیشم پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں اور کیڈر کوترغیب دی کہ ریاست میں کسانوں کی مشکلات پر مستقل جدوجہد کریں۔اس کے لئے ایکشن پلان تیار کیاجائے ،مسٹرنائیڈو نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں سے یہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے تمام ضلعی صدور اور حلقہ واری انچارجس کو چاہئے کہ وہ مجوزہ جدوجہد میں حصہ لیں۔ مسٹرنائیڈو نے ریاست میں لاک ڈاون کے جاری رہنے کے دوران تلگودیشم کے کیڈر کی جانب سے کئے گئے انسانی بنیادوں کے کام کی ستائش بھی کی۔تلگودیشم تلنگانہ کے صدر ایل رمنا اور پارٹی کے رکن پولیٹ بیورو آرچندرشیکھرریڈی نے نائیڈو کو کسانوں کے مسائل کے بارے میں واقف کروایا۔