حیدرآباد۔13 مئی (سیاست نیوز) جیسے ہی ہندوستان نے آئی سی ایم آر کی نئی ہدایات کے مطابق کورونا کی جانچ شروع کردی ہے ویسے ہی تلنگانہ نے لوگوں میں علامات سے قطع نظر کوویڈ 19 کے مریضوں کے ابتدائی اور ثانوی رابطوں کی جانچ شروع کردی ہے جو ابھی تک اپنی پالیسی سے دستبردار ہے۔تلنگانہ میں کورونا کے منگل کے روز ایک ہی دن میں 51 اور پیر کے روز 79 معاملات سامنے آئے ہیں جب کہ معاملات کی تعداد میں دو ہفتوں کی کمی کے بعد یہ تشویش ناک اضافہ ہے۔ اس سے پہلے غیر متناسب ثانوی رابطوں کو بغیر کسی جانچ کے گھر میں الگ تھلگ رہنے کی ہدایت دی گئی تھی جب تک کہ ان میں کوئی علامت پیدا نہ ہوتاہم ریاست نے اضلاع میں ثانوی رابطوں کے متعدد معاملات درج کئے ، جنہیں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بنیادی رابطوں کے طورپرریکارڈ کیا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گاندھی اسپتال میں مائکروبیالوجی کے ایچ ڈی ڈاکٹر جیوتی نے کہا آئی سی ایم آر کے رہنما خطوط میں تبدیلی کے مطابق ہم تمام رابطوں کی جانچ کررہے ہیں ، چاہے وہ پرائمری ہوں یا ثانوی رابطے ہوں سب کو معائنہ کی قطار میں لایا جارہا ہے۔جانچ اس وقت بھی کی جائے گی اگر رابطوں کے باوجود لوگوں میں کوئی علامت نہ ہو۔بعض لوگوں نے شکایت کی ہے کہ سینہ میں در د یا دیگر عارضوں سے دوچار مریضوں کو گاندھی ہاسپٹل میں دیکھنے سے انکار کیا جارہا ہے۔