تلنگانہ میں کورونا سے ایک اور موت ‘ 18 نئے مریض

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز ) تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے اور جملہ 18 نئے کیس سامنے آ:ے ہیں۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے بتایا کہ نئے کیسیس کے ساتھ ریاست میں کورونا کے جملہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 471 ہوگئی ہے ۔ ایک شخص کے انتقال کے بعد کورونا سے اب تک ریاست میں فوت ہونے والوں کی تعداد 12 تک جا پہونچی ہے ۔ ایٹالہ راجندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں جو کورونا وائرس مریض ہیں ان میں صرف ایک شخص وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اب تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کورونا وائرس تلنگانہ میں مقامی سطح پر ایک سے دوسرے کو پھیلا ہو ۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ دہلی میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس آنے والوں اور ان سے رابطے میں آنے والوں کے طبی معائنے ریاست میں مکمل کرلئے گئے ہیں۔