تلنگانہ میں کورونا سے 20 ڈاکٹرس فوت ‘ آئی ایم اے

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران 20 ڈاکٹرس کی موت ہوئی ۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے مطابق شہر میں 10 اموات جبکہ نظام آباد 3 ، کریم نگر 3 اور ورنگل ، محبوب نگر ، کھمم اور نلگنڈہ میں ایک ایک ڈاکٹر کی موت ہوئی۔ فوت 20 ڈاکٹرس میں 5 نے ویکسین حاصل کرلی تھی ۔ اسوسی ایشن تلنگانہ صدر ڈاکٹر لاو کمار ریڈی نے کہا کہ تمام ڈاکٹرس کو ویکسین کی خوراک جلد حاصل کرلینی چاہئے۔ کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس کے لئے احتیاطی اقدامات ضروری ہے۔ اور ویکسین حاصل کرنے کی صورت میں وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔ اسوسی ایشن نے ویکسین کی دو خوراک حاصل کرنے کے باوجود 5 ڈاکٹرس کی موت پر حیرت کا اظہار کیا ۔