تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے ، صحت یاب ہونے والوں کی شرح گھٹ رہی ہے

   

دیڑھ ماہ قبل صحت یاب ہونے والوں کی شرح 98.80 فیصد تھی گھٹ کر 91.86 فیصد ہوگئی
حیدرآباد :۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد گھٹ رہی ہے ۔ متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ کورونا کے ایک تہائی متاثرین ہاسپٹلس میں زیر علاج ہیں ۔ ہاسپٹلس میں شریک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دیڑھ ماہ قبل ہاسپٹلس میں 1000 افراد شریک ہوا کرتے تھے ۔ اب اس کی تعداد میں 8 گنا اضافہ ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب مکمل صحت یاب ہونے والوں کی تعداد گھٹ رہی ہے ۔ دیڑھ ماہ قبل کا تقابل کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ 6.94 فیصد تناسب گھٹ گیا ہے ۔ ہاسپٹلس میں شریک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ 26 فروری کو کورونا سے متاثر ہو کر 178 افراد ہاسپٹلس میں شریک ہوئے تھے ۔ اب اس کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔ سرکاری و خانگی ہاسپٹلس میں 8567 افراد زیر علاج ہیں جن میں 2292 افراد آئی سی یو میں اور 4233 افراد آکسیجن پر زیر علاج ہیں ۔ گھروں اور کوویڈ کیر آئسولیشن سنٹرس 66.34 فیصد افراد زیر علاج ہیں ۔ دیڑھ ماہ مکمل صحت یاب ہونے والوں کی شرح 6.94 فیصد گھٹ گئی ہے ۔ دیڑھ ماہ قبل کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے والوں کی شرح 98.80 فیصد تھی جو اب گھٹ کر 91.86 فیصد تک پہونچ گئی ہے ۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں کی حالت نازک ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کا علاج کرنے کیلئے ریاست بھر میں 3 ہزار ہاسپٹلس کا انتخاب کیا ہے ۔ 20 بیڈس پر مشتمل رہنے والے ہاسپٹلس کو بھی کورونا متاثرین کا علاج کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔۔