حیدرآباد۔/13 جون، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کمیونٹی ٹرانسمیشن پر کے سی آر حکومت خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ پارٹی نے کورونا کے کیسس میں تیزی سے پھیلاؤ پر وضاحت کا مطالبہ کیا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے خازن جی نارائن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کورونا کے تھرڈ اسٹیج میں داخل ہوچکا ہے اور اس بارے میں حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام کو واقف کرے۔ گزشتہ چند دنوں میں جس طرح کورونا کے کیسس میں اضافہ ہوا ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ تلنگانہ میں کمیونٹی ٹرانسمیشن شروع ہوچکا ہے۔
