تلنگانہ میں کورونا وائرس کے چوتھے کیس کی توثیق

   

حیدرآباد 16 مارچ ( سیاست نیو ز ) حیدرآباد میں کورونا وائرس کا چوتھا کیس بھی سامنے آگیا ہے ۔ ایک مریض کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہونے کے بعد ریاست میں اس کے مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس مریض نے اسکاٹ لینڈ کا سفر کیا تھا اور اسے اب سرکاری گاندھی ہاسپٹل میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے معائنے مثبت ہونے کے بعد انہیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی پونے کو مزید توثیق کیلئے روانہ کیا گیا ہے ۔ یہ شخص بنجارہ ہلز کا ساکن بتایا گیا ہے اور اس نے اسکاٹ لینڈ کا سفر کیا تھا ۔