تلنگانہ میں کورونا ٹیکہ کی تقسیم کی تیاریاں

   

Ferty9 Clinic


حیدرآباد۔تلنگانہ میں کوویڈ کے ٹیکہ کی تقسیم کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ریاست میں کورونا ویکسین کیلئے ایکشن پلان کا آغاز کیا گیا۔ منڈل، ضلعی اور ریاستی سطح پر عہدیداروں کے ساتھ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ عہدیداروں کو ویکسین کی تقسیم پر آج اور کل ورچوئل ٹریننگ دی گئی ۔ تربیت میں 33 اضلاع کے ڈی ایم ایچ ویز اور ڈائرکٹر صحت سرینواس راؤ نے شرکت کی ۔ ٹیکہ اندازی پلاننگ، اسٹوریج، وغیرہ پر تربیت دی گئی ۔ عالمی ادارہ صحت کے عہدیدار ٹیکہ اندازی کے بعد نگرانی، عوام میں خوف کو کم کرنے اور تشہیر جیسے امور پر تربیت دے رہے ہیں ۔ یونیسیف عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ٹیکہ کی تقسیم کی حکمت عملی،کولڈ چین،ٹیکہ حاصل کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال اوربیداری پیداکی گئی۔ذرائع کے مطابق گذشتہ تین ہفتوں سے اس ٹیکہ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔تلنگانہ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے کوویڈ 19کے خاتمہ کے لئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ٹیکہ کی تقسیم کی حکمت عملی کے پروگرام میں اعلی عہدیدار شریک ہیں۔