تلنگانہ میں کورونا کیسس میں، اضافہ، 721 نئے کیسس

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسس میں معمولی اضافہ درج کیا گیا۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پیر اور منگل کے درمیان 721 نئے پازیٹیو کیسس درج کئے گئے جبکہ تین اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست میں 753 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ ریکوری کی شرح میں اضافہ کے باوجود گزشتہ چند دنوں میں کیسس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ایکٹیو کیسس 7661 ہیں جن میں سے 5576 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 51402 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 684 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس 275261 ہوچکے ہیں جن میں سے 266120 کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1480 ہوچکی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 123 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 26 ، جگتیال 17 ، کریم نگر 37 ، کھمم 32 ، محبوب نگر 17 ، منچریال 27 ، ملکاجگری 58 ، نلگنڈہ 31 ، نظام آباد 18 پدا پلی 24 ، رنگا ریڈی 51 ، سنگا ریڈی 72 ، سدی پیٹ 18 ، سوریا پیٹ 21 ، ورنگل اربن 47 اور بھونگیر میں 14 کیسس درج کئے گئے۔ گدوال اور نارائن پیٹ اضلاع میں کورونا کا ایک بھی کیس پایا نہیں گیا۔