تلنگانہ میں کورونا کیسس میں تیزی سے اضافہ باعث تشویش

   

۔1321 نئے کیسس ،5 اموات، حیدرآباد کے بشمول بعض اضلاع متاثر
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں روز افزوں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1321 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔ گذشتہ تین دن سے تلنگانہ میں کورونا کے کیسس 1000 سے تجاوز کرچکے ہیں اور کل کے مقابلہ آج تقریباً 300 زائد کیسس منظر عام پر آئے۔ شہری علاقوں میں کورونا کے کیسس میں اضافہ ہوا ہے جن میں حیدرآباد، ملکاجگیری، رنگاریڈی کے علاوہ جگتیال، عادل آباد، کریم نگر ، نرمل ، نظام آباد، سنگاریڈی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس کی تعداد 312140 ہوچکی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 293 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد یہ تعداد 302500 ہوچکی ہے۔ 5 اموات کے بعد فوت ہونے والوں کی تعداد 1717 ہوگئی۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 7923 درج ہوئے ہیں جن میں سے 3866 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 62973 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 2070 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 320 کیسس درج کئے گئے جو گذشتہ تین ماہ کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ اضلاع میں عادل آباد 30 ، جگتیال 46 ، جنگاؤں 13 ، بھوپال پلی 12، کاماریڈی 15 ، کریم نگر 41 ، کھمم 23 ، آصف آباد 11 ، محبوب نگر 30، محبوب آباد 13 ، منچریال 24 ، میدک 14 ، ملکاجگیری 144 ، ناگرکرنول 14 ، نلگنڈہ 28 ، نارائن پیٹ 11 ، نرمل 64 ، نظام آباد 96 ، پداپلی 14 اور بھونگیر میں 21 کیسیس درج ہوئے۔
، سرسلہ 35 ، رنگاریڈی 121 ، سنگاریڈی 49 ، سدی پیٹ 23 ، سوریا پیٹ 19 ، وقارآباد 15 ، ونپرتی 10 ، ورنگل رورل 8، ورنگل اربن 43 اور بھونگیر میں 21 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔ حکومت نے کورونا کی حقیقی تعداد کا پتہ چلانے کیلئے ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔