حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں قابل لحاظ کمی ہوئی اور کیسوں سے زیادہ صحت یاب افراد کی تعداد درج کی گئی۔ 24 گھنٹوں میں 605 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ1088 افراد صحتیاب ہوئے ۔ 7 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 11964 افراد آئسولیشن میںہیں۔ صحتیابیکی شرح 97.50 فیصد درج کی گئی جبکہ قومی شرح 97.07 فیصد ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 71800 ٹسٹ کئے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میں 107 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ دیگر اضلاع میں کریم نگر 54 ، کتہ گوڑم 25 ، کھمم 22 ، محبوب آباد 33 ، ملکاجگیری 27 ، نلگنڈہ 27 ، پدا پلی 21 ، سرسلہ 24 ، رنگاریڈی 33 ، سدی پیٹ 22 ، سوریا پیٹ 36 اور ورنگل ( اربن ) میں 26 نئے کیس درج کئے گئے۔ آصف آباد و نرمل میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ۔