۔5 اموات ، ایک ہفتہ میں 95 فیصد اضافہ، حیدرآباد میں 254 نئے کیسس
حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کیسس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 965 نئے کیسس درج کئے گئے اور 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور کئی اضلاع میں کیسس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 26 مارچ سے 2 اپریل تک کورونا کیسس میں 95 فیصد اضافہ درج کیا گیا ۔ 26 مارچ کو 495 پازیٹیو کیسس درج کئے گئے تھے جو 2 ا پریل کو 965 ہوچکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں کیسس کی تعداد میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ حیدرآباد ، میڑچل ، رنگا ریڈی اور نظام آباد کو کیسس کے ہائی رسک زون میں رکھا گیا ہے۔ غیر سرکاری سطح پر کیسس اور اموات کی تعداد زائد بتائی جارہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 312 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ پازیٹیو کیسس 309741 ہوچکے ہیں جبکہ 301876 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1706 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسس میں اضافہ ہوا۔ ریاست میں 6159 ایکٹیو کیسس درج کئے گئے جن میں سے 2622 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے دوران 59343 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1927 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹرحیدرآباد میں 254 نئے کیس درج کئے گئے ۔