حیدرآباد۔ تلنگانہ میںکورونا کے نئے کیسس میں تیزی سے اضافہ حکومت اور عوام کیلئے تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 1914 نئے پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔ گذشتہ دو دنوں میں تلنگانہ میں 400 سے زیادہ کیسس میں اضافہ درج کیا گیا اور گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پازیٹیو کیسس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے حقیقی تعداد کا پتہ چلانے کیلئے کورونا ٹسٹوں کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 316649 ہوچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 285 افراد صحت یاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 303298 ہوئی ہے۔ تلنگانہ میں ریکوری کی شرح 95.78 درج کی گئی جبکہ دو ہفتے قبل یہ 98 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ 5 اموات کے ساتھ ریاست میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1734 ہوچکی ہے۔ تلنگانہ میں ایکٹیو کیسس 11617 درج ہوئے ہیں جن میں سے 6634 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ پیر اور منگل کے درمیان 74272 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 3202 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں سب سے زیادہ 393 پازیٹیو کیسس درج کئے گئے جبکہ میڑچل ملکاجگیری میں 205، نرمل 104 ، نظام آباد 179 ، رنگاریڈی میں 169 نئے کیسس درج کئے گئے۔ چاروں اضلاع میں نئے کیسس کی تعداد میں اچانک اضافہ درج ہوا ہے۔ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد اس طرح ہے: عادل آباد 29 ، جگتیال 68 ، جنگاؤں 13 ، گدوال 12 ، کاماریڈی 64 ، کریم نگر 80 ، کھمم 48 ، آصف آباد 21 ، محبوب نگر 36 ، محبوب آباد 9 ، منچریال 37 ، میدک 23 ، ناگرکرنول 18 ، نلگنڈہ 40 ، نارائن پیٹ 8 ، پداپلی 23 ، سرسلہ 32 ، سنگاریڈی 76 ، سدی پیٹ 42 ، سوریا پیٹ 31 ، وقارآباد 25 ، ونپرتی 17 ، ورنگل ( رورل ) 9 ، ورنگل ( اربن ) 60 اور بھونگیر 25 ۔