تلنگانہ میں کورونا کیسیس میں قابل لحاظ کمی

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں بتدریج کمی درج کی جارہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 837 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئیں۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا کیسس اور اموات میں کمی واقعہ ہوئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیان 837 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اسی مدت میں 1554 افراد صحت یاب ہوئے۔ 4 اموات کے ساتھ ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1315 ہوچکی ہے۔ ریاست میں 17890 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں سے 14851 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21099 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 412 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کیسس کے اعتبار سے گریٹر حیدرآباد بدستور سرفہرست ہے جہاں 185 نئے کیس درج کئے گئے۔ اضلاع میں کیسس کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔