تلنگانہ میں کورونا کیسیس کی تعداد 3840 ہوگئی، 9 اموات

   

ایکیٹیو کیسس 30 ہزار سے زائد، تمام اضلاع کورونا سے متاثر
حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کا قہر دن بہ دن شدت اختیار کر رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3840 نئے پازیٹیو کیسس درج کئے گئے جبکہ 9 اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 30,000 سے تجاوز کرچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیسس 341885 ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8898 افراد کی صحت یابی کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 309594 ہوچکی ہے۔ کورونا سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 1797 ہوگئی ۔ 30494 ایکٹیو کیسس درج کئے گئے جن میں سے 20215 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں ۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان ایک لاکھ 21 ہزار 880 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 5095 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کیسس کے اعتبار سے سرفہرست ہے جہاں تازہ ترین 505 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 85 ، کتہ گوڑم 54 ، جگتیال 167 ، جنگاؤں 48 ، بھوپال پلی 16 ، گدوال 26 ، کاما ریڈی 144 ، کریم نگر 124 ، کھمم 111 ، آصف آباد 23 ، محبوب نگر 124 ، محبوب آباد 24 ، منچریال 101 ، میدک 64 ، ملکاجگری 407 ، ملگ 14 ، ناگر کرنول 16 ، نلگنڈہ 116 ، نارائن پیٹ 18 ، نرمل 159 ، نظام آباد 303 ، پدا پلی 66 ، سرسلہ 88 ، رنگا ریڈی 302 ، سنگا ریڈی 175 ، سدی پیٹ 86 ، سوریا پیٹ 57 ، وقار آباد 69 ، ونپرتی 75 ، ورنگل رورل 45 ، ورنگل اربن 114 اور بھونگیر میں 70 نئے کیسس درج کئے گئے۔