حیدرآباد 2 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کورونا کیسوں کی تعداد 500 سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ ہفتے کو کورونا کے 516 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ 261 کیس گریٹر حیدرآباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران جملہ 434 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں صحتیابی کی شرح کم ہوکر 98.89 فیصد ہوگئی ہے ۔ ہفتے کو کورونا سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے اور اب تک ریاست میں جملہ اموات کی تعداد 4,111 ہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میں تقریبا پانچ ماہ بعد کورونا کیسوں کی تعداد 500 سے متجاوز ہوئی ہے ۔ میڑچل ملکاجگری سے 43 ‘ رنگا ریڈی سے 43 ‘ سنگاریڈی سے 24 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ منچریال میں بھی کورونا کیسوں میںتیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ جمعہ کو وہاں 10 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ہفتے کو 34 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔