تلنگانہ میں کورونا کیس ڈھائی لاکھ سے متجاوز

   

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 857 نئے کیسس، 4 اموات
حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا ٹسٹوں کی تعداد میں ہمیشہ کی طرح اتوار کو کمی دیکھی گئی جس کے نتیجہ میں پازیٹیو کیسس کی تعداد کم درج ہوئی ہے۔ ایام کار میں روزانہ تقریباً 45,000 ٹسٹ کئے جارہے تھے لیکن اتوار کو محض 23806 ٹسٹ کئے گئے اور 857 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 4 اموات واقع ہوئی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔ 251188 جملہ پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1504 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 230568 ہوچکی ہے۔ ریاست میں تاحال 1381 افراد کورونا فوت ہوئے۔ 19239 ایکٹیو کیسس درج ہوئے ہیں جن میں سے 16449 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان 23806 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 476 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ حیدرآباد 250 کیسس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 35 ، جگتیال 27 ، کریم نگر 48 ، کھمم 25 ، محبوب نگر 14 ، محبوب آباد 16 ، منچریال 20 ، میدک 16 ، ملکاجگیری 61 ، ناگرکرنول 17 ، نلگنڈہ 30 ، پدا پلی 17 ، رنگا ریڈی 88 ، سنگا ریڈی 36 ، سدی پیٹ 25 ، سوریا پیٹ 18 ، ورنگل رورل 12 اور ورنگل اربن نے 38 کیسس درج کئے گئے ۔