تلنگانہ میں کورونا کی تیسری لہر ختم ۔ جی سرینواس راؤ

,

   

کوئی تحدیدات نہیں ۔ آئندہ چند ماہ میں کورونا کے نئے ویرینٹس کا اندیشہ بھی نہیں
حیدرآباد : /8 فبروری (سیاست نیوز) ڈائرکٹر ہیلت جی سرینواس راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا کی تیسری لہر ختم ہوگئی ہے ۔ تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائرکٹرہیلت نے کہا کہ تلنگانہ میں 28 جنوری کو ہی کورونا وباء کی شدت ختم ہوگئی ہے ۔ فی الحال ریاست میں کورونا تحدیدات نہیں ہیں ۔ ریاست میں کورونا میں کمی آرہی ہے ۔ کورونا ٹیکہ اندازی مہم کامیاب ہونے سے کورونا وائرس پر جلد قابو پالیا گیا ہے جو بھی لوگ متاثر ہوئے ان میں بہت کم شدت دیکھی گئی ہے ۔ تلنگانہ میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسوں کی مثبت شرح 5 فیصد تک پہونچ گئی تھی جو اب گھٹ کر 2 فیصد ہوگئی ہے ۔ فیور سروے کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ عملہ نے گھر گھر سروے کرکے کورونا کی علامتیں رکھنے والوں میں آئسولیشن کٹس تقسیم کیا ہے ۔ اس کی وجہ سے کورونا پر قابو پانے میں کامیابی ملی ہے ۔ جی سرینواس راؤ نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے دو سال سے کئی مسائل اور مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ۔ پہلی لہر سے ریاست میں 10 ماہ تک پریشان رہے ۔ دوسری لہر میں 6 ماہ تک مسائل رہے جبکہ تیسری لہر میں 28 دن تک کیس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومت نے کورونا صورتحال پر قابو پانے وسیع تر اقدامات کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تیسری لہر کو صرف 2 ماہ میں قابو پالیا گیا ۔ تیسری لہر میں25 جنوری کو زیادہ 4800 کیس درج ہوئے اور صرف 3000 متاثرین ہاسپٹلس میں شریک ہوئے ۔ ریاست میں کورونا کی تحدیدات نہیں ہیں ۔ لہذا تمام دفاتر میں صدفیصد عملہ خدمات انجام دے سکتا ہے ۔ آئی ٹی کمپنیاںورک فرم ہوم کو الوداع کرسکتے ہیں ۔ تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں آئی ہے ۔ آن لائن تعلیم سے طلبہ کے ذہنی توازن پر دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ میڈارم جاترا کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ویکسینیشن سنٹر کے علاوہ 150 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل قائم کیا گیا ہے ۔ آئندہ چند ماہ کے دوران کورونا کے نئے ویرینٹس کے امکانات نہیں ہے ۔ ریاست میں 5 کرو ڑ عوام کو ٹیکے دیئے گئے ہیں جن میں 82 فیصد عوام کورونا ٹیکہ کا دوسرا ڈوز لے چکے ہیں ۔ 15 تا 18 سال عمر کے 73 فیصد بچے پہلا ڈوز اور 13 فیصد بچے دوسرا ڈوز لے چکے ہیں ۔ ریاست میں سوائے نظام آباد اور آصف آباد کے ماباقی تمام اضلاع صدفیصد پہلے ڈوز کی ٹیکہ اندازی ہوچکی ہے ۔ ن